i پاکستان

پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کیلئے درخواست دیدیتازترین

September 24, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چودھری امیر افضل اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری جنرل نے وکلا ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پرامن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، ڈپٹی کمشنر کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا لہذا این او سی جاری کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کیلئے لیاقت باغ اور بھاٹہ چوک مقامات تجویز کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کر لی ہے، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی