پشاور پولیس کے سربراہ نے پولیس افسران اور متعلقہ حکام سے آنسوگیس اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق مطابق سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط لکھ کرپولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کے غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبرکو خط لکھا گیا تھا، خبریں آئی ہیں کہ اسلام آبادمیں مظاہرین نے مبینہ طورپر آنسو گیس کا استعمال کیا، آنسوگیس کے اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تفصیلات دی جائیں۔خط میں مزید کہا گیا ہیکہ پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔خط کے مطابق ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی