i پاکستان

پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافاتتازترین

November 29, 2024

پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کے شرپسندوں سے ملک کے محافظ بھی محفوظ نہیں رہے، شر پسندوں نے احتجاج کی آڑ میں رینجرز اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔زخمی سپاہیوں نے بتایا کہ شرپسندوں نے چھ ساتھیوں کو گاڑی سے کچلنے کی بھی کوشش کی، پنجاب رینجزز کے اہلکاروں کے مطابق شر پسندوں نے ان پر باقاعدہ حملہ کیا۔نائیک سفیر نے بتایا کہ میں 26 نمبر ڈیوٹی پر تھا جب مظاہرین نے ہم پر تشدد کیا، مظاہرین نے لاٹھی چارج کیا، پتھر مارے ، ہم سے ہیلمٹ اور شیٹ بھی چھین لی۔نائیک سفیر کے مطابق ڈنڈے مار کر میرے ناک کی ہڈی اور ٹانگ کو توڑ ڈالا۔ محمد آصف نے بتایا کہ 26 نمبرڈیوٹی کے دوران شرپسندوں نے چھ ساتھیوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔سپاہی محمد آصف نے بتایا کہ ہمارے تین ساتھی شہید جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے، پرتشدد واقعات کے چشم دید گواہ پنجاب رینجرز کے سپاہی عرفان بھی ہیں۔سپاہی عرفان نے بتایا کہ مظاہرین نے حملہ کیا، پتھر اور فائرنگ کرتے ہوئے ہیلمٹ اور شیلڈیں چھین لی، میری بازو اور ٹانگ کو توڑ ڈالا اور میں بے ہوش ہو گیا۔سپاہی شہزاد نے بتایا کہ ہم ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ پی ٹی ائی کے شرپسندوں نے ہم پر پتھر برسائے، ہمارے پاس صرف Anti Roits شیلڈ پتھرا ئوسے بچائو کے لیے تھی، ان شر پسندوں کی فائرنگ سے فائر ساتھی کے ہیلمٹ کو لگا۔سپاہی شہزاد نے بتایا کہ سر پر فائر لگنے سے ساتھی شدید زخمی ہو گیا، زخمی ساتھی اس وقت آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی