i پاکستان

پی ٹی آئی میں اختلافات، پنجاب کے رہنمائوں کا 24 نومبر کے احتجاج پر تحفظات کا اظہارتازترین

November 20, 2024

24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر پنجاب میں پی ٹی آئی رہنمائوں میں اختلافات سامنے آگئے اور انہوں نے تحفظات کا اظہار کردیا ۔پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق اراکین نے شکوے کیے کہ پشاور میں ہونے والا اجلاس پنجاب کا تھا مگر پنجاب کے رہنمائوں کو نظر انداز کیا گیا، علی امین گنڈا پور نے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو پنجاب کے حوالے بات ہی نہیں کرنے دی۔ ذرائع کے مطابق ارکان نے شکوہ کیا کہ پنجاب میں کیا مشکلات ہیں، احتجاج کے حوالے سے پلاننگ پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی، کارکنوں اکٹھا کرکے اسلام آباد لے جانے میں مشکلات ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب میں کرایہ پر گاڑیاں ہی نہیں مل رہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز بھی گاڑی دینے کو تیار نہیں ہیں،احتجاج کے حوالے سے پنجاب کے رہنماوں سے مشاورت کی جاتی تو بہتر ہوتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی