i پاکستان

پی ٹی آئی میں اختلافات، لندن احتجاج میں شہریارآفریدی کو خطاب سے روک دیا گیاتازترین

November 04, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرے میں پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔پی ٹی آئی رہنماء شہریارآفریدی کو احتجاج سے تقریر نہیں کرنے دی گئی۔ جلسے سے ذلفی بخاری، شہباز گل اور دیگر نے خطاب کیا لیکن شہریار آفریدی کے اسٹیج پر آتے ہی شہباز گل اسٹیج سے اترگئے۔ گاہ کے سامنے احتجاجاس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ میں خان کا سپاہی ہوں، مجھے کہا گیا تھا میں آیا اور احتجاج میں رہا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آئی مجھے جلسے میں بلا کر تقریر نہیں کرنے دی گئی۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے جانب سے برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں شامل افراد نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ واپس دیا جائے۔شرکا کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس دینا چاہیے۔پی ٹی آئی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالاجائے۔ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ انتظار پنجوتھا کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی