i پاکستان

پی ٹی آئی کو سیاست سے نکال باہرکریں گے،سردارخلیل طاہرسندھوتازترین

December 31, 2022

سابق صوبائی وزیراورمسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سردارخلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ عمران خان پہلے حکومت اورسیاست میں نااہل ثابت ہوچکے ہیں اب توشہ خانہ سمیت اہم کیسز میں مستقل طورپرنااہل ہوں گے جبکہ میاں نوازشریف کی واپسی کے بعدہونے والے عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کوبھی سیاست سے نکال باہرکریں گے۔اُنہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف پرپانامہ کیس میں رشوت کاالزام عائد کرنے والے حق دفاع ختم کئے جانے کے بعد مجرم بن چکے ہیں اب اُسے بنی گالہ فروخت کرکے10ارب روپے کاہرجانہ بھی اداکرناپڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی