i پاکستان

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی حیثیت دو ٹکے کی ہے،فواد چو ہدریتازترین

February 17, 2025

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ وقاص اکرم نے افغان مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرکے کیریئر کا آغاز کیا، سلمان اکرم راجا نے نواز شریف سے کروڑوں روپے فیس لی، پانامہ سے لیکر حدیبیہ تک معاون اور پارٹنر رہے، رئوف حسن ساری عمر تنخواہ دار ایجنٹ رہے ہیں۔۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونیوالے سلوک پر خاموش رہی لیکن ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آ گئیں؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دن کیلئے جیل نہیں گئے، جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی اہم ہے۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما رہنما شیخ وقاص اکرم نے پوری پختونخوا حکومت بیچ دی، بانی کو بتایا گیا کہ ملائیشیا میں اربوں روپے کی پیمنٹ کی، مصدق عباسی معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم نے افغان مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرنے کے دھندے سے کیریئر کا آغاز کیا، شیخ وقاص نے پرویز مشرف، پرویزالہی، فریال تالپور، حمزہ شہباز سے پیسے بٹورے۔انہوں نے مزید لکھا کہ شیخ وقاص اکرم اب تحریک انصاف کی فنڈنگ، صوبائی بجٹ پر عیش کر رہے ہیں ۔انہں نے کہا فراڈ کا اندازہ لگائیں، کہ پی ٹی آئی میں سیکریٹری جنرل منتخب عہدہ ہے۔ سلمان راجا خود کو سیکریٹری جنرل کہہ کر فنڈ لے رہے ہیں، سلمان اکرم نے نواز شریف سے کروڑوں روپے فیس لی، سلمان اکرم راجا پانامہ سے لیکر حدیبیہ تک ہر گندے کام میں معاون اور پارٹنر رہے۔انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی کے تیسرے رکن رئوف حسن ہیں، جو ساری عمر تنخواہ دار ایجنٹ رہے ہیں، رئوف حسن نے 5 کروڑ سے زائد رقم پی ٹی آئی سے تنخواہ کے طور پر وصول کرلی، آخر انقلاب مفت تو نہیں آتا؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی