i پاکستان

پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست کا تحریری حکم جاریتازترین

August 10, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ روز کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 27 اگست کو لاہور میں جلسے کی اجازت کی درخواست دی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر کو جلسے کا مقام تعین کرنے کی استدعا کی گئی۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر 27 اگست کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کر کے عدالت کو آگاہ کرے، عدالت درخواست پر مزید سماعت 16 اگست کو کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی