i پاکستان

پی ٹی آئی کی حکومت نے ٹی ٹی پی کے جرائم پیشہ افراد کیلئے سرحدیں کھولیں، اسحق ڈارتازترین

September 07, 2024

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جرائم پیشہ افراد کے لیے ملک کی سرحدیں کھولیں۔ لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور اس کے اداروں کو بدنام کرنے کے لیے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کے لیے ہونے والے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ نائب وزیر وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جرائم پیشہ افراد کے لیے سرحدیں کھول دیں۔ اسحق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمے دارانہ بیان نے پی آئی اے کو یورپ میں بند کر دیا، پوری کوشش کر رہے ہیں، قومی ایئر لائن جلد بحال ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی