پی ٹی آئی خیبر پختونخوا 15 اکتوبر کے احتجاج کوموخر کرنے کے حق میں ہے۔ ضلعی تنظیموں نے احتجاج موخر کرنے کے لئے صوبائی قیادت کو آگاہ کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا 15 اکتوبر کے احتجاج کو موخر کرنے کے حق میں ہے، صوبائی رہنماں کا موقف ہے کہ مسلسل احتجاج سے پارٹی ورکر تھک چکا ہے، آرام کا موقع دیا جائے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ضلعی تنظیموں نے 15 اکتوبر کے احتجاج موخر کرنے کیلئے صوبائی قیادت کوآگاہ کردیا، وزیراعلی پارٹی کے اہم رہنماں سے ملاقات کے بعد مرکزی قیادت کو آگاہ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، اسد قیصر سمیت اہم رہنما15اکتوبر کے احتجاج کوموخر کرنے کے حق میں ہیں، پی ٹی آئی کے پی ورکرز کی شکایت ہے پنجاب کی قیادت اور ورکرز احتجاج میں نظر نہیں آتی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مولا نافضل الرحمان نے بھی پی ٹی آئی قیادت سے احتجاج موخر کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی