i پاکستان

پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظتازترین

June 03, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ خیال رہے کہ 24 مئی کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے تجاوزات کے نام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا تھا، بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اقدام کو شہباز شریف اور محسن نقوی کی انتقامی سیاست قرار دیا تھا۔ بعدازاں اسی معاملے پر سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس پر سی ڈی اے کی جانب سے کارروائی حکومتی ایما پر مبنی اقدام قرار دے کر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے مقف اختیار کیا تھا کہ سی ڈی اے نے از خود فیصلے کے تحت تجاوزات کو ختم کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ پٹیشن فائل کرچکے ہیں، امید ہے کہ عدلیہ سے ہمیں ریلیف ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی