i پاکستان

پی ٹی آئی کا مینارپاکستان پر جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا ڈی سی لاہور کو 30 ستمبر تک درخواست پر فیصلے کی ہدایت، درخواست نمٹا دی گئیتازترین

September 26, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو 30 ستمبر تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کیلئے دائر اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مینار پاکستان پرجلسہ کرنے کی ہماری درخواست ڈی سی لاہور کے پاس زیر التوا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ پانچ اکتوبر کو ہے، اس دن پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ 30 ستمبر تک ڈی سی لاہور اس درخواست پر فیصلہ کریں، ڈی سی لاہور، ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو اس حوالے سے رپورٹ جمع کروائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی