i پاکستان

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوعتازترین

September 25, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر کی جانب سے ڈی سی لاہور کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دے دی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان باری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ ہے اس لیے مینار پاکستان کے گراونڈ میں جلسے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جلسے کے شرکا قانونی ضابطوں پر مکمل عمل کریں گے۔ واضح رہے کہ ہفتے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے لاہور میں کاہنہ کے مقام پر جلسہ کیا تھا لیکن جلسے کا وقت ختم ہوتے ہی اسے روک دیا گیا تھا اور پولیس نے مائیک اورلائٹس بند کرا دی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی