i پاکستان

پی ٹی آئی کا جلسہ: عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ڈی سی لاہور کو نوٹستازترین

September 13, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 21 ستمبر کو ہونے والے جلسے سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسہ کرنے کے معاملے میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے 8 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔ اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے آگاہ نہیں کیا۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق لاہور میں پرامن جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی وجمہوری حق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی