i پاکستان

پی ٹی آئی کا یکم نومبر کو پشاور میں جلسے کا فیصلہ ، وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور خطاب کرینگےتازترین

October 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف ( نے یکم نومبر کو پشاور میں جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی ہے، اسی طرح بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام فیصلے بھی سیاسی کمیٹی کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی