i پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج اب بھی ناکام ہوگا، اس کے بعد یہ2 سال اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے، راناثنااللہتازترین

November 15, 2024

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس بار بھی بری طرح ناکام ہو گی، اس کے بعد یہ2 سال اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت میں ناراضی اور گلے شکوں کی گنجائش رہتی ہے ایسے اختلاف نہیں کہ پی پی اور مسلم لیگ (ن)کے راستے جدا ہو جائیں ۔ جس دن بلاول بھٹوکی وزیراعظم سے ملاقات ہو گی ان کی خواہش کے مطابق معاملات طے پا جائیں گے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی احتجاج کی تیاریوں کو روکا جانا چاہیے اس بار بھی یہ بری طرح ناکام ہوں گے اور پھر 2 سال تک اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی