i پاکستان

پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظورتازترین

October 30, 2024

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ملزمان کی جانب سے انصر کیانی و دیگر وکلا عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی