i پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلانتازترین

July 18, 2023

ضلع اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی غازی غزن جمال نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سیاست چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد نہیں لگتا کہ عوام کی خدمت کرسکوں گا۔ واضح رہے کہ غزن جمال نے 2019 میں اورکزئی کے حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور پھر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی