i پاکستان

پی ٹی آئی کے مزید 70 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطلتازترین

February 20, 2023

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے 70 ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماوں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت 70 اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ممبران اسمبلی کا مقف نہیں لیا اور الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کروانے سے بھی روک دیا۔ سپیکر کے نوٹیفکیشن سے متعلق سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی