i پاکستان

پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں 310 گاڑیوں کی خریداری، تحقیقات شروعتازترین

December 16, 2024

پی ٹی آئی دور حکومت میں پنجاب میں 2.12 ارب روپے کی 310 گاڑیوں کی غیر قانونی طور پر خریداری کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں 310 گاڑیوں کی خریداری کا انکشاف ہوا، جس کے بعد پبلک اکائونٹس کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی ہے۔پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی خریداری میں مبینہ طوپرپر پیپرا رولز کو نظر انداز کیا گیا ، 2 ارب 12 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں سالڈویسٹ کمپنی کیلئے خریدی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گاڑیاں مبینہ طوپرپر کسی فورم پر منظوری کے بغیر خریدی گئیں، گاڑیوں کی خریداری کیلئے مبینہ طوپرپیشگی رقم بھی اداکی گئی۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تحقیقات کیلئے متعلقہ افسران کوطلب کرے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی