i پاکستان

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے، سماعت 2اکتوبر کو مقررتازترین

September 26, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 3مارچ کے انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف اکبرایس بابر کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کردی،پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت 2اکتوبر کو مقررکر دی گئی اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،اکبر ایس بابرنے انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی