i پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتار خواتین کی ضمانت منظورتازترین

October 29, 2024

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار تین خواتین کی ضمانت منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے اٹھائیس ستمبر کے راولپنڈی احتجاج میں گرفتار تین خواتین کی ضمانت منظور کی ۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے حکم دیا کہ تینوں خواتین کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پر رہا کر دیا جائے۔ ان درخواستوں پر توفیق آصف اور شاہد محمود ایڈوکیٹس نے پیروی کی تھی۔ خواتین کو تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر پانچ سو ساٹھ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی