i پاکستان

پی ٹی اے کا غیررجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہتازترین

November 18, 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کے بعد عملدرآمد کے لیے پی ٹی اے کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر تک مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا جائیگا۔ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا،وی پی این بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بندش سے قبل غیر رجسٹرڈ وی پی این ہولڈرزکو رجسٹریشن کا وقت دیا جارہا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکورٹی رسک ہیں،غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے،غیررجسٹرڈوی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے،قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی