ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے قریب بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سیدال خان دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر پہنچ گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ، یہ ایسے ہتھکنڈوں سے ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں ، عوام اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کی بہتر دیکھ بھال و علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات بھی دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی