ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنوں میں تعلیم اداروں کی موجود صورتحال اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر نے رانا تنویر حسین کو بنوں میں تعلیم اداروں کی موجود صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بنوں اور ملحقہ اضلاع میں تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے استاتذہ کی اپ گریڈیشن اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لیے کہا۔ڈپٹی اسپیکر نے وفاقی وزیر سے بنوں اور ملحقہ اضلاع میں ٹیکنیکل کالجز کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنوں اور ملحقہ اضلاع کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں ان نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ کر کہ تربیت یافتہ افرادی قوت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جو بیرون ملک خدمات سر انجام دے کر ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی