i پاکستان

پی آئی اے کو نجی ایئر لائن بنانے کا کوئی ارادہ نہیں،بیرسٹر سیفتازترین

November 05, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو نجی ایئر لائن بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اپنے ایک بیان نیں بیرسٹر سیف کاکہناتھا کہ پی آئی اے باعث فخر ادارہ تھا، ہم نہیں چاہتے کہ پی آئی اے کسی غیرملکی کمپنی کے پاس جائے،پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کااظہار کیا ہے،پی آئی اے کو نجی ایئر لائن بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ان کاکہناتھا کہ احتجاج کب، کہاں اور کس نوعیت کا ہوگا، یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے،احتجاج کتنا طویل اور اس کی سٹریٹیجی کیا ہوگی یہ فیصلے پارٹی کی قیادت نے کرنے ہیں،صوابی کے مقام پر تین روز کااحتجاج ہو گا، جس میں کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی،حکومت جبر سے قانون سازی کررہی ہے ،حکومت اپنی قابلیت پر نہیں، بائی ڈیفالٹ چل رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی