i پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری،ممکنہ خریداروں کا یورپی یونین کی پابندی پر اظہار تشویشتازترین

July 04, 2024

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے اہل بولی دہندگان نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس سے قومی ایئرلائن کی بولی کی قیمت متاثر ہو سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے مین ہٹن ڈسٹرکٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انویسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے آئی ایل) کی زیرملکیت ملٹی ملین پراپرٹی روزویلٹ ہوٹل کی فروخت سے پاکستان کو بہت زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے کی توقع ہے، تاہم پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں بولی لگانے والے قومی ایئرلائن پر پابندی سے پریشان ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی