i پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری : سی سی پی نے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی۔تازترین

May 06, 2024

پی آئی اے کی نجکاری : سی سی پی نے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی۔ اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (ہولڈکو) ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے) کے 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔ ہولڈکو، حال ہی میں قائم کی گئی، حکومت پاکستان کی مکمل ملکیتی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ ہولڈکو ،پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز، بنیادی اثاثے اور ادائیگیاں / نان کور واجبات حاصل کرے گی اس منظوری کے لئے جس متعلقہ مارکیٹ کی نشاندہی کی گئی ہے وہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ہے۔ تاہم پی آئی اے کی بنیادی ایوی ایشن سرگرمیاں اور متعلقہ خدمات ہولڈکو کو منتقل نہیں کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی