i پاکستان

پاسپورٹ بیگ لاگ کے مسائل پر بیرون مماملک سے پرنٹررز اور لیمینیٹرز منگوا کر مکمل قابو پا لیا گیا ہے، مصطفی جمال قاضیتازترین

January 08, 2025

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پاسپورٹ کے بیگ لاگ کے مسائل پر بیرون مماملک سے پرنٹررز اور لیمینیٹرز منگوا کر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ اس کے علاہ وفاقی حکومت کی جانب جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے دو میگا سینٹرز میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا ہے کہ اس وقت پاکستان میں پاسپورٹ کا کوئی بیک لاگ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو نارمل کٹیگری کے پاسپورٹ بھی مقررہ مدت کے اندر ہی مل رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے بیرون ملک سے جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز منگوائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں قائم پاسپورٹ آفس/سنٹرز کی صلاحیت کو بڑھایا گیا ہے جس کے بعد حالات کو معمول پر لانا ممکن ہوا ہے۔ پاسپورٹ آفس کی جانب سے روزانہ پرنٹ کیے جانے والے پاسپورٹ کے اعداد وشمار سے متعلق ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ جدید پرنٹرز اور لیمینٹز منگوانے کے بعد پاسپورٹ آفس نے روزانہ 55 ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے، جبکہ ماضی میں جدید مشینری نہ ہونے کی وجہ سے روانہ بمشکل 15 سے 25 ہزار پاسپورٹ پرنٹ کیے جاتے تھے۔ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس کی جانب سے ای پاسپورٹ بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ مطلوبہ رقم نہ ملنے کی وجہ سے ابھی تک ای پاسپورٹ کے لیے پرنٹرز نہیں منگوائے جا سکے۔

ان کا کہنا تھا جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے ای پرنٹرز منگوائے جائیں گے جس کے لیے ڈالرز میں رقم درکار ہے، تاہم ابھی تک متعلقہ اداروں نے ہمیں رقم فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے ای پاسپورٹ کے لیے پرنٹرز منگوانے میں مزید دو سے اڑھائی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ گذشتہ عرصہ میں پاسپورٹ آفس کے مسائل کی ایک بنیادی وجہ فنڈز کا نہ ملنا تھا۔ گذشتہ سال بھی وزارت خزانہ اور سٹیٹ بنک کی جانب سے بہت تگ و دو کے بعد رقم کا حصول ممکن ہوا تھا۔دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے دو میگا سینٹرز میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان میگا سینٹرز پر پاسپورت کے حصول کے لیے آنے والے شہری ہفتے کے 7 روز 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ ترجمان نادرا شباحت علی نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں کراچی شہر کے دو میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کی درخواست دینے کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے۔ کراچی ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع میگا سینٹر میں شہری پاسپورٹ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا میں واقع نادرا کے میگا سینٹر میں پاسپورٹ پروسسنگ کا کاونٹر نصب کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متبادل پاسپورٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی