i پاکستان

پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ مل تیار کیا جائے، وزیراعظمتازترین

July 12, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ مل تیار کیا جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پاسکو سے متعلق امور زیر غور کیا گیا، اجلاس میں گندم سے متعلق بورڈ کی تنظیم نوکی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں،ویٹ بورڈ میں کسانوں کے نمائندے شامل کیے جائیں،وزیراعظم نے بورڈ میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور سپارکو کے نمائندگان کوبھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ مل تیار کیا جائے، گندم کی خریداری کے حوالے سے متبادل حکمت عملی بھی ترتیب دی جائے اورصوبوں ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی