i پاکستان

پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے اس سے کوئی نہیں روک سکتا ،سینیٹر فیصل واوڈاتازترین

January 29, 2025

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے اس سے کوئی نہیں روک سکتا، متنازع پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں آرڈیننس کے ذریعے آیا تھا اور بہت سخت آیا تھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا میں نے کہا تھا کہ برابری ہونی چاہئے اس میں لائن شامل کریں کہ فیک نیوز کے معاملے میں سیاستدان ہو یا کوئی بھی، آج جتنی میڈیا کی آزادی ہے یہ مشرف کے دور میں ملی، ایسے یوٹیوبر بیٹھے ہوئے ہیں جو ملک کے خلاف باتیں کررہے ہوتے ہیں، ملک مخالف بات کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا اگر یہ حکومت فارم 47 کی ہے تو اس کو لیگل لائز پی ٹی آئی نے کیا ہے، اگرپارلیمنٹ کہتی کہ آئین قانون ہے تو فوج ، عدالتوں اور سب کو ماننا پڑے گا، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی