i پاکستان

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا،اجلاس اب 20 دسمبر کو ہو گاتازترین

November 16, 2022

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا،اجلاس اب 20 دسمبر کو ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس18 نومبر 2022 بروز جمعہ کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے 20 دسمبر 2022 بروز منگل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا،اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا مراسلہ جاری کر دیا گیاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی