i پاکستان

پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے غدار ہیں،اسد قیصرتازترین

October 21, 2024

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے نہیں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ تھے، کمزوری دکھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سینیٹ میں نمائندگی کے بغیر قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں، بانی کی ہدایات کیمطابق احتجاجی تحریک کو مزید موثر بنا ئیں گے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ووٹ دیا انہوں نے پارٹی اوربانی پی ٹی آئی سے غداری کی، حکومت بل کیلیے تمام رولز اورطریقہ کارکو خاطرمیں نہیں لائی، یہ جو کچھ ہوا غیرآئینی ہے، قوم سے امید کرتا ہوں وہ بھرپور آواز اٹھائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائد کی ہدایات کیمطابق آگے بڑھیں گے، اب ہماری جو اسمبلی ہوگی عوامی اسمبلی ہوگی، جو بھی ہوگاپارٹی میں مشاورت کریں گے، دیگرپارٹیوں سے بھی بات کریں گے۔سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہم اس اسمبلی کو قانونی نہیں سمجھتے، یہ جعلی اسمبلی ہے، زین قریشی نے ووٹ نہیں دیا،شاہ محمودقریشی قربانی دے رہے ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں منحرف اراکین کا بائیکاٹ کریں، پارٹی پوری انکوائری کریگی جو ملوث ہے اس کے خلاف ایکشن لیاجائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی