پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پارٹی کیخلاف ووٹ دینے والوں کیخلاف پرامن احتجاج کرنے کا کہا ہے، زین قریشی کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں، معیشت حکومتی دعوں کے برعکس ابتری کی طرف جارہی ہے، مہنگائی ، پیٹرول قیمتیں، اور ڈالر کی قدر بڑھنے والی ہے، وقت اور عوامی حمایت دونوں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم جب پیش ہوئی اور پاس ہوئی، اس میں 93 ترامیم تھیں، اس کو پاس ہونے میں 9 مہینے لگے، پارلیمنٹ میں ہمارے لوگوں کو زدوکوب کیا گیا، اسپیشل کمیٹی ایک گاڑی ہے، گاڑی کو ہل چلانے کیلئے استعمال کریں گے تو غلط استعمال ہوگا، اسی طرح اسپیشل کمیٹی کا غلط استعمال کیا گیا۔ اس آئینی ترامیم کی کاپی کہیں اور سے بن کر آتی تھی۔ عوام کی سپورٹ ہمارے ساتھ ہے۔ معاشی حالات بہت ابتر ہونے جارہے ہیں، یہ سوچتے معاشی بہتری کے اشاریے اسٹاک مارکیٹ سے پیتا چلتے ہیں، امپورٹ پر پابندی لگائی ہوئی ہے، مہنگائی ، پیٹرول قیمتیں، اور ڈالر کی قدر بڑھنے والی ہے۔ہم نے پارٹی کیخلاف ووٹ دینے والوں کیخلاف پرامن احتجاج کرنے کا کہا ہے، زین قریشی کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی