وزیرِ اعلی و صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارٹی کی مکمل تشکیلِ نو کر رہے ہیں، پارٹی کی تشکیلِ نو کی ذمہ داری اضلاع کے صدور کو دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلانا ہے۔ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں ایم این اے ارباب شیر علی پارٹی منظم کرنے کے ذمے دار ہیں۔ امید ہے کہ صدور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی