i پاکستان

پارٹی کے ایم این ایز پارٹی سے رابطے میں نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کا اعترافتازترین

October 01, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں۔ ایک انٹرویو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دو اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں لیکن وہ ان سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر امن تھے اور ان کا کسی صوبے پر چڑھائی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ علی امین کا بیان پارٹی کیلئے زحمت نہیں ہے وہ آئندہ بھی پرامن جلسوں میں شامل ہوتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی