i پاکستان

پاور ٹرانسمیشن کمپنی کے کئی افسران اور انجینئرز غفلت برتنے پر عہدوں سے فارغتازترین

April 24, 2025

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) میں ناقص کارکردگی پر وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے ایکشن لیتے ہوئے کئی افسران اور انجینئرز کو غفلت برتنے پر عہدوں سے فارغ کر دیا۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت این ٹی ڈی سی کے 1 ڈپٹی ایم ڈی، 2 جنرل منیجرز، سی ایف او، او ایس ڈی، 3 چیف انجینئر کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔وفاقی وزیر نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے منصوبوں میں تاخیر پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اویس لغاری نے غفلت کے ذمہ دار افسران کو ہٹانے کا حکم دے دیا، جس کے بعد این ٹی ڈی سی میں مزید افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن کی جانب سے دو ٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ پاور ڈویژن کے منصوبے تاخیر سے بچائیں، انھوں نے این ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو مزید انکوائری کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی