i پاکستان

پاناما پیپرز میں 436پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقررتازترین

June 02, 2023

سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز میں 436پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے دائر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی،نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9جون کو درخواست کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان بینچ کا حصہ ہوں گے۔اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 2016 میں پاناما پیپرز میں سامنے آئے 436پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی،ان 436پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کرنے والے ایک درخواست گزار ایڈووکیٹ طارق اسد فوت ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی