i پاکستان

پاکستانٹک ٹاک کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط، قوانین کی پاسداری کی یقین دہانیتازترین

July 01, 2024

ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم بند کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو ٹک ٹاک کے ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز کا خط موصول ہواہے جس میں کہا گیا ہیکہ ٹک ٹاک پر مبینہ طورپر توہین آمیز مواد اپ لوڈ ہونیکی خبریں ہم تک پہنچیں جس پر ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو ایسا مواد ہٹانے کیلییخصوصی پورٹل دیا مگر پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد رپورٹ نہیں کیا۔ ٹک ٹاک حکام کے خط میں کہا گیا ہے کہ خبریں آنے کے بعد ٹک ٹاک نیخود پی ٹی ایکو توہین آمیز مواد رپورٹ کرنیکی درخواست کی اور پورٹل پر رپورٹ شدہ توہین آمیز مواد کو ٹک ٹاک نے بلاک کیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے اور ٹک ٹاک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے جب کہ ٹک ٹاک نے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے کیلیے دائر درخواست پر اگلی سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی