i پاکستان

پاکستانی طلباء چین اور پاکستان کے درمیان روابط کو فروغ دینے کیلئے پرعزمتازترین

May 15, 2023

پاکستانی طلباء نے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ طلباء فورم کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر نے طلباء کو چین پاکستان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اب دو طرفہ ایجنڈے کا ایک اہم عنصر ہے، اور پاکستانی طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد مختلف شعبوں میں اپنی تعلیم کے لیے چینی یونیورسٹیوں کا انتخاب کر رہی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط روابط بھی تھے جن میں فیکلٹی ایکسچینج اور ریسرچ پروگرام شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ان کی تعلیمی کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے سفیر نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور پیشرفت سے سیکھیں۔ انہوں نے انہیں پاکستان کا سفیر قرار دیا اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے اہتمام اور ان میں شرکت کے ذریعے پاکستان کی مثبت پیش رفت کے لیے ان سے تعاون کی درخواست کی۔یہ فورم طلباء کے ساتھ سفارت خانے کی رسائی کا حصہ تھا اور اس کا مقصد طلباء کے درمیان تعامل کو فروغ دینا اور کمیونٹی کے جذبے کو بڑھانا تھا۔ تقریب میں چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 200 سے زائد پاکستانی طلباء نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق طلباء کو چین میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ جنرل کی طرف سے پیش کی جانے والی قونصلر خدمات اور چین میں پاکستانی طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے حال ہی میں شروع کیے گئے اپنی نوعیت کے پہلے پورٹل (http://studentsinchina.pk) کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ جس کا مقصد پاکستانی طلبائ، اسکالرز، اور پیشہ ور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا تاکہ کامیابی کی کہانیاں شیئر کی جا سکیں اور اہم تعلیمی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی