پاکستانی شہری پیٹرولیم لیوی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی سہہ ماہی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کی گئی ہے، جولائی تا ستمبر 2024 پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 261 ارب 69 کروڑ روپے رہی۔ذرائع نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادپر لیوی کی وصولی میں 39 ارب 62 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے، گذشتہ سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 222 ارب 7 کروڑ روپے تھی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1281 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مالی سال 2023۔24 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے تھی۔ذرائع کے مطابق مالی سال2022۔23 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کئے گئے تھے، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر60 روپیلیوی وصول کی جارہی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کیفی لیٹر پر 60روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی