i پاکستان

پاکستانی سفارتکار احسن واہگن ذاتی دورہ کر رہے تھے، وزارت خارجہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، دفتر خارجہ کا ردعملتازترین

March 11, 2025

ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی سفارتکار احسن واہگن ذاتی دورہ کر رہے تھے، وزارت خارجہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ترکمانستان میں پاکستانی سفیر احسن واہگن کی امریکہ سے ڈی پورٹیشن کی قیاس آرائیوں پر دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے ۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت کار نجی دورے پرسفر کررہے تھے۔ ۔ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ حکام نے اس معاملے پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق چند روز قبل ترکمانستان میں پاکستانی سفیر احسن واہگن کی لاس اینجلس سے ڈی پورٹیشن کا معاملہ سامنے آیا، پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سفیر احسن واہگن کے اہل خانہ کے لاس اینجلس میں قیام پذیر ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ افواہوں اور قیاس آرائیوں پر ہم تبصرہ نہیں کر سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی