i پاکستان

پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی،مشن چیفتازترین

May 30, 2023

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔۔ اپنے بیان میں نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی معیاد جون کے آخر میں ختم ہو رہی ہے، پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ رکھی جائے گی۔ نیتھن پورٹر نے مزید کہا کہ پروگرام کے اہداف اور مناسب فنانسنگ کے انتظامات بھی بات چیت کاحصہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی