دفتر خارجہ نے ارشد شریف کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستانی ہائی کمیشن میت کی جلد وطن واپسی میں سہولت فراہم کریگا،پاکستان کے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کی شہادت پر دفتر خارجہ کے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو 24 اکتوبر کی صبح ارشد شریف کی موت کی ابتدائی اطلاع ملی، جس کے بعد ہائی کمشنر نے کینیا پولیس حکام، وزارت خارجہ سمیت دیگر محکموں سے رابطہ کیا جب کہ ہائی کمیشن کی جانب سے کینیا کے نائب صدر سے بھی رابطہ کیا گیا،ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہائی کمیشن مشن کے لوگ موقع پر پہنچے اور واقعے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، ہائی کمیشن مشن نے ارشد شریف کی لاش کی شناخت کی جب کہ قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے ارشد شریف کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس رپورٹ میں مزید کارروائی کا انتظار ہے، کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین کینیا کے حکام کے ساتھ ہیں اور انہوں نے مرحوم کی میت کی حوالگی اور شناخت کیلئے اسپتال کا دورہ بھی کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی