i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن 31 مئی کو منایا جائے گاتازترین

May 29, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن 31 مئی کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہ کرنا ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ممبران نے 1987ء میں دنیا بھر میں ترک تمباکو نوشی کا دن منانے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں کو تمباکو نوشی کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی جانب توجہ مبذول کروانا تھاجس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال اکتیس مئی کو ترک تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے۔عالمی ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی