پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کا عالمی دن ''ورلڈ ہومیو پیتھی ڈے'' 10اپریل کو منایا جائے گا۔اس دن کے حوالہ سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ہیومیوڈاکٹرز ایسوسی ایشنزکے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے متعلق آگہی فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہر سال 10 اپریل کو ہومیو پیتھی کا عالمی دن اس طریقہ علاج کے بانی ڈاکٹر فریڈریچ سیموئیل ہانمن کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ ہومیو پیتھک ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس میں بالعموم ادویات بیماری کے نام سے تجویز نہیں کی جاتیں بلکہ مریض کی علامات کی مناسبت سے تجویز کی جاتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی