پاکستان سمیت دنیا بھر میں مڈ وائیوز(دائی) کی اہمیت کا عالمی دن (آج) جمعہ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ہسپتالوں اور نجی کلینکوں میں مڈ وائیوز کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔مڈ وائیوز کا تعلق شعبہ صحت سے ہوتا ہے ہسپتالوں اور نجی کلینکوں میں خواتین کے زچگی کے دوران اور بعد میں زچہ و بچہ کی نگہداشت کیلئے مڈوائیوزکی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔مختلف نجی کلینکوں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پریکٹیشنرز مڈ وائیو کی سہولت کا انتظام کرتے ہیں جہاں دوران ڈیلیوری ان سے مدد حاصل کی جاتی ہے،قدیم دور میں خواتین کو دوران ڈیلوری مڈ وائیوز (دایوں) کی سہولت حاصل کرنا پڑتی تھی جبکہ جدید دور میں میڈیکل کی سہولتیں حاصل ہونے کے باوجود بھی مڈ وائیوز (دایوں) کی اہمیت میں کمی نہ ہو ئی ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے دوردراز اور دیہاتی علاقوں میں آج بھی مڈ وائیوز کو اہمیت حاصل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی