i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جذام(کوڑھ) کی روک تھام کا عالمی دن ''ورلڈ لیپروسی ڈے'' 29جنوری کو منایا جائیگاتازترین

January 27, 2023

پاکستان سمیت دنیا بھر میںجذام(کوڑھ) کی روک تھام کا عالمی دن ''ورلڈ لیپروسی ڈے'' 29جنوری اتوارکو منایا جائے گا ہر برس ماہ جنوری کے آخری اتوار کو اس دن کے منائے جانے کا مقصد دنیا بھر میں جلد کی موذی مرض جذام(کوڑھ) کی روک تھام کے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنا اور جذام کے مریضوں کی بحالی اورمعاشرے سے ان کے خلاف امتیازی برتائو کی روک تھام کرناہے۔اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف سماجی تنظیموں اور شعبہ صحت سے منسلک سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے سیمینارز،واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت جذام(کوڑھ) کے موذی مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں،علاج معالجے اور اس کی علامات و بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔پاکستان میں حکومت کی بھرپور کوششوں اور اقدامات کی بدولت جذام کے مرض پر قابو پایا جا چکا ہے اور اب پاکستان میں ہر سال جذام کے چند سو مریض سامنے آتے ہیںجن میں سے بیشتر مریضوں کا ابتدائی مراحل میں ہی علاج کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی