i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کی امراض سے بچائو کا عالمی دن (آج) منایا جائے گاتازترین

March 08, 2023

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کی امراض سے بچائو کا عالمی دن(آج)9مارچ جمعرات کو منایا جائے گا،ہر برس ماہ مارچ کی دوسری جمعرات کواس د ن کے منانے کا مقصد انسانی جسم میں گردوں کی اہمیت اوربیماریوں سے بچائو کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے محکمہ صحت،سماجی تنظیموں اور شعبہ طب سے وابستہ اداروں کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینارز،واکس،کانفرنسز اور خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت گردوں کی حفاظت اور اس امراض سے بچانے کیلئے لیکچر دیں گے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گردوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے اس کا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگ اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امراض گردہ کے بڑے اسباب آلودہ پانی کا استعمال بھی ہے جبکہ گردے کی خرابی کی وجوہات میں گردوں کی سوزش،شوگر،ہائی بلڈ پریشر،گردے کی پتھریاں،پیشاب کی نالی میں رکاوٹ،ٹیومر،گردے کی انفیکشن اور غدود کا بڑھ جانا شامل ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گردے کی بیماریوںکے نتیجے میں گردے فیل ہونے والے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے دنیا بھر میں 50کروڑ سے زائد افرادگردے کے امراض میں مبتلا ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی