i پاکستان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستیتازترین

January 24, 2025

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 138 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 594 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے پر آگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی